• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کو شر مسار کرنے والے قوانین لمحہ فکریہ ہیں، ناز شاہ

بریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل) جموں و کشمیر تحریک خودارادیت یورپ نے دنیا بھر میں 10 دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا برطانیہ کے دوسرے شہروں کی طرح بریڈ فورڈ میں بھی تحریک حق خود ارادیت نے تقریب کا انعقاد کیا جس میں ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ کونسلر یاسمین ڈار، کونسلر نصرت، برٹش مسلم و ومن کی چیئرمین صبیحہ خان، محمد اعظم خان، سردار عبدالرحمٰن خان، راجہ غضنفر خائق، عشرت علی، محمد اکرم، پروفیسر نذیر تبسم، حاجی محمد نجیب، اشتیاق احمد اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناز شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر عالمی دنیا کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں جن میں۔ فلسطین ، کشمیر افغانستان، برما اور دیگر ممالک میں جہاں پچھلی کئی دھائیوں سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔ لوگ بنیادی حقوق کے لئے ترس رہے ہیں۔ وہاں کے بچوں بوڑھوں اور خواتین پر ظلم اور تشدد کیا جارہا ہے۔ بالخصوص خواتین کو جنگوں میں ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ دنیا بھر کی اقوام نیند سے بیدار ہوجائیں اور اپنے اوپر ہونے والی زیادیتوں کا از خود نوٹس لیں مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کو شرمسمارکرنے والے ظالمانہ قوانین عالمی دنا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہونا چاہئے۔ بیت المقدس میں حالیہ امریکی صدر کے بیان نے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے جس ہم سردار عبدالرحمٰن نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن 70 سال سے منایا جارہا ہے مگر انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی دنیا کی بے حسی بالخصوص کشمیر، فلسطین، برما، افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔ اگرانسانیت کے یہ بنیادی انسانی حقوق کے مسائل کی پاسداری نہیں کی جاتی تو یہ دن محض ایک ڈرامے کے سوا کچھ نہیں، اعظم خان نے تحریک حق خودارادیت یورپ کے پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تسلسل سے کام کررہی ہے۔ کونسلر یاسمین ڈار نے کہا کہ تحریک حق خودارادیت کے پلیٹ فارم سے خواتین متحرک ہیں اس کے لئے دنیا بھر میں کام ہورہا ہے۔ اس موقع پر دیگر رہنمائوں نے بھی اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ہونی والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین