• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رسول کریم ﷺ سے تعلق بڑھانے سے اللہ سے رشتہ مضبوط ہوگا، صاحبزادہ شاہ عبدالحق قادری

ویانا(اکرم باجوہ) ادارۃالمصطفیٰ سینٹر ویانا میں جشن میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد زیر صدارت حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،زیر سرپرستی خطیب راجہ اظہر عباس سیالوی اور زیر قیادت خادم اعلیٰ سید اظہر علی شاہ کیا گیا جس میں پاکستان سے خصوصی طور پرحضرت مولانا علامہ صاحبزادہ سید شاہ عبدالحق قادری مرکزی امیر جماعت اہل سنت پاکستان آف کراچی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ خطیب ادارۃ المصطفیٰ سنٹر ویاناراجہ اظہر عباس سیالوی نے مہمان خصوصی کا تعارف کرایا اور جشن کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ اداکیا اورمیلاد شریف پرروشنی ڈالی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ تمام شرکاءاپنے پیارے محبوب نبی اکرم ﷺ کی محبت میں اتنی تعداد میں جمع ہونا قابل ستائش ہے۔ اللہ پاک سب کی حاضری قبول کرے۔ہم جتنا رشتہ حضورپاک ﷺ کے ساتھ جوڑیں گے اتنا رشتہ اللہ تعالیٰ سے مضبوط ہوگا ۔حضور پاک ﷺ کی شان یہ تھی کہ جو کوئی کافر ان کا چہرہ دیکھ لیتا فوراََایمان لے آتا انہوں نے میلاد النبیﷺ پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے ویانا میں مقامی چھٹی ہونے کی وجہ سے کثیر تعداد نے شرکت کی اور سینٹر لوگوں سےبھرا ہوا تھا ۔جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب کا آغاز سید عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی سعادت معروف نعت خواں غلام مصطفی نعیمی نے حاصل کی ۔نظامت کے فرائض حافظ مبشر نے ادا کیے ۔ نماز جمعہ کے بعد غلام مصطفی نعیمی کے ساتھ حاضرین نے مل کر درودو اسلام پیش کیا۔سید شاہ عبدالحق قادری نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں پاکستان کی ترقی ،خوشخالی اور امن و امان کے لیے اور ادارۃالمصطفیٰ سنٹر ویانا اور اُس کی انتظامیاں اور حاضرین کے لیے خصوصی دعا کی ۔ ادارۃالمصطفیٰ سنٹر ویانا کے صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،خطیب ادارۃ المصطفیٰ سنٹر ویاناراجہ اظہر عباس سیالوی اور خادم اعلیٰ سید اظہر علی شاہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔اظہر عباس سیالوی نے اعلان کیا کہ پانچ فروری کو پاکستان کے معروف نعت خواں اویس رضا قادری ادارۃ المصطفیٰ سنٹرویانا میں تشریف لائیں گے اور ایک ذکر نعت محفل کا انعقاد کیا جائے گا ۔تقریب کے اختتام پر حاضرین کو میلاد ڈنر پیش کیا گیا ۔
تازہ ترین