• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ میلاد النبیؐ و ختم نبوت کانفرنس15دسمبر کو ہوگی، پیر عمران ابدالی

برمنگھم (ابرار مغل) اسلامک ایجوکیشن سینٹر برمنگھم میں سالانہ جشن عید میلاد النبیؐ و ختم نبوت کانفرنس15دسمبر بروز جمعہ شام6بجے زیر نگرانی و نظامت شیخ صاحبزادہ پیر محمد عمران ابدالی وزیر صدارت و سرپرستی علامہ صاحبزادہ محمد شعیب چشتی منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی نقابت صاحبزادہ پیر محمد رفیق چشتی سیالوی کریں گے جب کہ علامہ فاروق چشتی، امام حفیظ الرحمن چشتی، سید ارشد شاہ گیلانی، قاری سعید الحق سمیت مختلف جید علما و مشائخ خصوصی خطاب کریں گے۔ پاکستان و برطانیہ کے نامور ثناء خواں اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کریں گے۔ اس محفل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں برٹش نوجوانوں کی کثیر تعداد شرکت کررہی ہے۔ صاحبزادہ پیر محمد عمران ابدالی نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی اسلامک ایجوکیشن سینٹر میں نبی کریم محمد عربیﷺ کی ولادت سعادت کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ شام6بجے شروع ہونے والی کانفرنس محفل میلاد رات گئے تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین