• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفیلڈ میں غیرمسلم افراد کے درمیان چاکلیٹ اور پھول تقسیم کیے گئے

شفیلڈ( تنویر کھٹانہ) انصیحا گروپ کی جانب سے ساؤتھ یارکشائر اور خصوصا شفیلڈ سینٹر میں اسلام کے مثبت پیغام کے پرچار کے لیے غیر مسلموں میں چاکلیٹ اور پھول بانٹے گئے۔ انصیحا گروپ کے کو آرڈینیٹر ضیاء خان نے بتا یا کہ گزشتہ برس بھی ہم نے برطانیہ میں 128 بسوں پر نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وسلم کی حدیث کے ’’اسلام تمام انسانیت کے لیے امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے‘‘کو شائع کروایا تھا جس سے لوگوں کو اسلام کے اصلی پیغام کو سمجھنے کا موقع ملا تھا۔ اس سال ہم نے نوجوان مسلمانوں کو شفیلڈ کے ٹاؤن سنٹر میں جمع کیا اور غیر مسلموں میں چاکلیٹ اور پھول دے کر لوگوں کے دلوں میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات دور کرنے کی کوشش کی۔ اور ہم اس مقصد میں کافی حد تک کامیاب ہوئے لوگوں نے اس ایونٹ میں اسلام سے متعلق تحفظات پر ہم سے سوال کیے اور ہم نے ان کے سوالوں کے جوابات دئیے۔
تازہ ترین