• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے جوہری معاہدہ ہماری پالیسی کے مطابق ہے،یورپی یونین

برسلز ( نیوزڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ بین الاقوامی سمجھوتہ ہے ۔یہ بات انہوں نے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان جوہری معاہدہ ہماری خارجہ پالیسی کے تحت ہے اور یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے۔فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یہ معاہدہ ایران اور تمام بین الاقوامی برادری کے درمیان باہمی وعدہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت کے ساتھ ساتھ عالمی جوہری توانائی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2سال کے بعد عالمی جوہری توانائی ادارے اور مشترکہ کمیشن نے ایٹمی معاہدے کی تعمیل کی تصدیق کی ہے۔
تازہ ترین