• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے قطب شمالی میں سیال قدرتی گیس کا پلانٹ قائم کردیا

ماسکو (نیوزڈیسک) روس کے صدر ولادی میرپوٹن نے قطب شمالی کے مقام سابیٹا میں سیال قدرتی گیس کے انتہائی بڑے پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔روس کے نشریاتی اداروں کے مطابق قطب شمالی میں سیال قدرتی گیس کے اس پلانٹ کی تعمیر پر 27 بلین ڈالر لاگت آئی ہے۔ یہ پلانٹ قطب شمالی میں واقع شمالی روسی جزیرہ نما یامال میں تعمیر کیا گیا ہے۔ اس پلانٹ کے شروع ہونے کے بعد روس دنیا میں سیال قدرتی گیس کا سب سے بڑا ایکسپورٹر بن گیا ہے۔ پوٹن کی موجودگی میں اس سیال گیس پلانٹ سے پہلا مال بردار بحری جہازبھی روانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اب تک خلیجی ریاست قطر کو سیال گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک تصور کیا جاتا تھا۔
تازہ ترین