• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبت رسولﷺ کے ساتھ اتباع رسول کے پیغام کو بھی عام کیا جائے

بر منگھم (پ ر)نبی اکرم ﷺ سے محبت ایما ن کا جزوِ لازم ہے،مسلم امہ کو اتحاد و اتفاق سے ہمکنار کرنے کے لیے حضور ﷺ کی تعلیما ت پرلازمی طور عمل کرنا ہو گا ۔مسلما ن اگر اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی محبتوں اور چا ہتوں کامرکز و محور رسالتِ مآبﷺ کو بنا نا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے پیغامِ اسلا م ٹرسٹ بر منگھم میںسیرت کا نفرنس سے خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا ’’ صحابہ کرام ؓ اور اہلِ بیت ؓ نے جو نہی نبی اکرم ﷺ سے محبت کا دعویٰ کیا انہیں آزما ئشوں کی بھٹی سے گذرنا پڑا ۔وہ حضور ﷺ کے ایسے جا نثار تھے جنہوں نے غلبہ حق کی جدوجہد میں قدم قدم پر نبی اکرم ﷺ کا ساتھ دیا ۔ان کی ایک بڑی تعداد نے حضور ﷺ کے قدموں میں جا ن دے کر فدویت، جا ن نثاری اور جان سپاری کی عظیم تا ریخ رقم کی جس کی روشنی سے قافلہ حق ہمیشہ فیضیاب ہوتا رہے گا ۔ مفتی عبدا لمجید ندیم نے کہا کہ ’’ضرورت اس امر کی ہے کہ محبتِ رسول ﷺ کے ساتھ ساتھ اتبا عِ رسول کے پیغام کو بھی عام کیا جا ئے ۔آج سیرتِ طیبہ کے جلوس ، جلسے اور پروگرامات ظاہری شان و شوکت کا ذریعہ تو بنتے جا رہے ہیں لیکن ان میں اطاعت ِ رسول پر بہت کم زور دیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت سنتِ رسول ﷺ سے دور ہو تی جا رہی ہے۔انہوں نے علما و مشائخ سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے تمام پروگرواموں میں محبتِ رسول ﷺ کے ساتھ ساتھ اتباعِ رسول کی ترغیب دیں تا کہ نبی اکرم ﷺ سے سچی محبت رکھنے والے افراد کے اندر عمل کا جذبہ بھی پیدا ہو۔ یو کے اسلامک مشن بر منگھم کے رہنما مولانا عبدالسلام راشدی نے کہا کہ ’’ وقت کا سب سے اہم تقاضا یہ ہے کہ مسلما ن، نوجوان نسل کو نبی اکرم ﷺ کی تعلیما ت سے روشناس کرائیں۔یو کے اسلا مک مشن سپارک ہل برانچ کے ناظم مولانا زبیر شاہین نے کہا ’’ وہ وقت دور نہیں جب سیرت پاک ﷺکا پیغام دنیا کے کو نے کو نے تک پہنچ جا ئے گا اور دنیا اس کی برکا ت سے فیضیاب ہو جا ئے گی۔
تازہ ترین