• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بر طانیہ بھر کے مختلف حصے برفباری سے متاثر، امبروارننگ جاری

لندن (پی اے) برطانیہ میں مزید برفباری کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں موسم کی امبر وارننگ جاری کر دی گئی۔ میٹ آفس سب سے زیادہ متاثرہ رینجز میں سے ایک ویلز کے تمام بالائی حصوں میں28سینٹی میٹر تک برف باری ریکارڈ کر چکا ہے۔ انگلینڈ کے جنوبی حصوں میں بھی ممکنہ طور پر مزید برفباری اور80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائوں کی وارننگز بھی دی گئی ہیں۔ دن کے بیشتر اوقات میں پروازیں، ٹرینیں اور سڑک کا سفر متوقع طور پر معطل رہے گا جبکہ بعض رن ویز بھی بلاک ہوگئے۔ موسلادھار بارشوں اور تیز رفتار ہوائوں نے جنوبی انگلینڈ کے بیشتر حصوں کو متاثر کیا ہے۔ بی بی سی ویدھر کا کہنا ہے کہ ڈیوون اور کارنوال70میل فی گھنٹہ سے زائد کی تیز رفتار ہوائوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں، یہ ہوائیں90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے انگلش چینل پہنچ رہی ہیں۔ ڈیوون کائونٹی کونسل نے بارنس ٹیبل میں ٹابرج ہائی ویز پر74.9میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں ریکارڈ کی ہیں جس کے نتیج ےمیں انوچی وہیکلز بھی بند ہوگئیں۔ جاری کی گئی امبر وارنگ کے دائرہ کار کو گلوسٹر شائر، ولٹشائر، آکسفورڈ شائر بکنگھم شائر، ہارٹفورڈ شائر اور ایسیکس تک توسیع دے دی گئی ہے تاہم لیورپول اور سائوتھ یارکشائر کے علاقے بھی اس کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں جہاں محتاط رہنے کے لئے زرد وارننگ جاری کی گئی ہے۔ درجہ حرارت بھی سکاٹ لینڈ اور ویلز کے بعض حصوں میں منفی10درجہ سینٹی گریڈ تک گر گیا جب کہ دور دراز کے دیہی علاقوں میں منفی14درجہ سینٹی گریڈ ہے۔ ہائی ویز انگلینڈ ڈرائیوروں کو یخ موسم سے نمٹنے کے لئے گرم کپڑوں، خوراک، ڈرنگ، ضروری ادویات اور ٹارچ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین