• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے اعلان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، عمر توحیدی

اولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ قبلہ اول مسلمانوں کیلئے حرمین شریفین کے بعد انتہائی مقدس اور قابل احترام ہے‘ امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان سے دنیا بھرکے ایک ارب ستر کروڑ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں‘ مسلم حکمران مذہبی حمیت کا ثبوت دیتے ہوئے مسلم امہ کے امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ایک بیان میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسرائیل جس نے1948 ء سے قتل و غارتگری سے بیت المقدس پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس قبضہ کی کھل کر امریکی حمایت باعث تشویش اور قابل نفرت ہے‘امریکی صدر کے غیر دانشمندانہ فیصلہ نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو آتش فشاں بنادیا ہے اور عالمی برادری نے بھی امریکی فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے جو عالمی امن کیلئے حوصلہ افزا ہے۔ عمرتوحیدی نے کہا کہ وقت کا تقاضاہے کہ مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اس فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اپنے علاقائی مفادات اور اختلافات بھلا کر استعماری سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا اور اس ضمن میں تا حال ترکی کے صدر طیب اردگان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
تازہ ترین