• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹفورڈ میں موسم سرما کی پہلی شدید برفباری کا آغاز

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وٹفورڈ میں موسم سرما کی پہلی شدید برفباری کا آغاز ہوگیا۔ برف باری رات دو بجے شروع ہوئی۔ شدید برفباری کے باعث نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔ ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہے ہر طرف گاڑیاں برف باری کے باعث پھنسی ہوئی ہیں۔ فائر اینڈ ریسکیو عملہ برف میں بھی پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کے لیے ڈرائیور حضرات کی مدد کررہے ہیں۔ شدید برف باری کے باعث بس سروس جزوی طور پر معطل ہے۔ وٹفورڈ کی تاریخ میں یہ پہلی بڑی برفباری ہے۔ برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے نوجوان بچے، بچیاں برف کے گولے ایک دوسرے پر پھینک رہے ہیں۔ برف کے باعث سکول کے بچے متاثر ہوئے ہیں، روڈ پر پھسلن عام ہوگئی ہے۔ گاڑیوں کے پھسلنے اور حادثات کی بھی اطلاعات ہیں۔ محکمہ ہائی وے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لیں۔
تازہ ترین