• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی محمد زمان کو ڈڈیال آزاد کشمیر میں سپرد خاک کردیا گیا

اولڈہم ، ہیلی فیکس( نمائندہ جنگ ، پ ر) ممتاز مذہبی سماجی شخصیت حاجی محمد زمان کوڈڈیال آزاد کشمیر میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی وفات مانچسٹر ہسپتال میں ہوئی تھی۔ برطانیہ کی مختلف جماعتوں جمعیت علمائے برطانیہ، سواداعظم اہلسنت و الجماعت، تحریک ختم نبوت، پاسبان صحابہ کے قائدین نے مرحوم کے بھائی بابومحمد مشتاق آف بریڈ فورڈ اور ان کے صاحبزادوں مفتی عبدالواحد ڈڈیالوی اور قاری ظہیر محمود اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی اور جملہ پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء مرحوم کی وفات پر ہیلی فیکس سے چوہدری محمد مالک،ڈاکٹر پرویز،چوہدری غالب حسین،چوہدری واجد، چوہدری پنوں خان، سابق کونسلر چوہدری محمد الیاس اور دیگر نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین