• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام نے زندگی کے ہر شعبے میں اعتدال کا درس دیا، سالانہ میلاد ختم الانبیاﷺ کانفرنس

بریڈ فورڈ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بریڈ فورڈ میں میلاد مصطفیٰ ﷺ کی تقریبات جاری ہیں۔ جامع مسجد نورانی ہیلی فیکس میں سالانہ میلاد خاتم الانبیاء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر سید غلام دستگیر شاہ گیلانی نے کی جب کہ تقریب کا اہتمام قاری ظہیر اقبال خان قادری نے کیا تھا۔ اس موقع پر مولانا پیرغلام بشیر نقشبندی آف آستانہ عالیہ بائولی شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضور اکرمﷺ نے ہمیں اخلق حسنہ سکھایا ہے۔ آپﷺ نے زندگی کے تمام پہلوئوں کے حوالے سے احترام انسانیت کے سنہری اصولوں کے تحت تعلیمات عطا کی ہیں جو زندگی میں حسن اور توازن پیدا کرنے کی ضمانت دیتی ہیں اسلام کا فلسفہ انسانی حقوق دیگر مذاہب سے ممتاز ہے۔ قاری ظہیر اقبال نے میلاد مصطفیٰﷺ کے حوالے سے اور انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام نے زندگی کے ہر شعبے میں اعتدال اور توازن کا درس دیا ہے جب کہ دنیا کے دیگر معاشرتی اور سیاسی نظام انسانی حقوق کے احترام اور رفعت کی یہ نظیر پیش نہیں کرسکتے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے امت مسلمہ متحد ہوکر دنیا میں مسلمانوں کو بالخصوص بیت المقدس اور کشمیر، برما ، فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے انسانیت کو رحمت اور احترام کی ضرورت ہے یہ مثبت رویئے عام ہوں گے تو معاشرے میں امن و سلامتی حاصل ہوگی۔ تقریب سے علامہ شیخ محمد اسرار، قاری موحید الحق، مولانا شرافت علی، حاجی کرام داد، مولانا مقصود، مولانا قاری محمد شبیر نقشبندی، قاری جنید اقبال، صوفی محمد ارشد، حمزہ قادری ، چوہدری عمر اور دیگر نے خطاب اورشرکت کرتے ہوئے کیا۔ حضوراکرمﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت الللعالمین بن کر آئے۔ ان کے دیئے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی امت مسلمہ اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکتی ہے۔ تقریب کے آخر میں امت مسلمہ اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
تازہ ترین