• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن میں برفباری شدت اختیار کرگئی ، معمولات زندگی متاثر

لوٹن (شہزاد علی) لوٹن میں گزشتہ روزصبح3بجے برفباری کا آغاز ہوا جو شدت اختیار کر گیا۔ محکمہ موسمیات نے بھی لوٹن میںشدیدبرفباری اور بارش کاامکان ظاہرکیاتھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لوٹن میں درجہ حرارت گزشتہ روززیرو ڈگری پر تھا، منگل کے روز زیادہ تر موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دریں اثنا تحریک کشمیر برطانیہ کے قائم مقام صدر اور لوٹن ہوکے اسلامک مشن کے رہنما چوہدری محمد شریف کے مطابق شدید برفباری کے باعث لوٹن میںیوکے اسلامک مشن کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔مندوبین کے لیے سفر کی شدید مشکلات تھیں،کانفرنس اگلے ہفتے تک موخر کر دی گئی ہے۔ ایریا ڈالو لوٹن میں شدید برفباری کے باعث بعض کوچیں اور ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔ بچے برف سے انجوائے کرتے رہے۔اطلاعات کے مطابق برطانوی موٹرویز پر برف کا بڑا طوفان آیا ہے۔لوٹن اور برمنگھم ائر پورٹس کی تمام پروازیں گزشتہ صبح کے وقت سے معطل کر دی گئی تھیں جبکہ آج (پیر )کو بلیک ڈے قرار دے دیا گیا۔ جس سے فیملیز اور بچوں کو سکولوں میں جانے اور کام پر جانے کے حوالے خبردار کیا گیا ہے۔اگلے 24 گھنٹے 12 انچ تک برف کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تازہ ترین