• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا گیا

لیوٹن(پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کی کال پر 10دسمبر کو افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا گیا۔ افواج پاکستان نظریہ پاکستان کی محافظ ہیں، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ن خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس لیوٹن برانچ کے صد پروفیسر امتیاز چوہدری نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا پھر پاکستان کی سرحدوں پر بھارتی جارحیت مسلح افواج پاکستان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی داعی اور کشمیر بنے گا پاکستان کی بانی جماعت ہے۔ پاکستان یا کشمیر میں جب بھی نظریہ الحاق پاکستان اور کشمیر بنے گا پاکستان کا نظریہ کمزور ہوتا ہوا دکھائی دیا مسلم کانفرنس کی قیادت نے کمال برد باری سے ایسی کوششوں کو ناکام کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکنان رئیس الاحرار، چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے نظریئے پر قائم دائم صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر کئی قسم کے آنچ نہیں آنے دیں گے۔
تازہ ترین