• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر منور حسین شاہ جماعتی کی ساس پاکستان میں انتقال کرگئیں

برمنگھم (نمائندہ جنگ) پیر سید منور حسین شاہ جماعتی جانشین علی پور سیداں کی ساس پاکستان چھالے شریف گجرات میں انتقال کرگئیں۔ تعزیتی اجلاس امیر الملت جامع مسجد برمنگھم زیر صدارت خطیب، پیر سید رشید شاہ منعقد ہوا جس میں مغل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ممبر آف برٹش ایمپائر محمد سعید مغل، علامہ محمد زمان جماعتی، سید نعمان شاہ، حاجی محمد اعظم جماعتی، قاری تنویر اقبال، حاجی محمد شریف مغل، چوہدری محمد امین، چوہدری محمد ادریس اور چوہدری محمد الیاس کوٹلی نے شرکت کی۔ پیر منور حسین شاہ جماعتی، خبر ملتے ہی اٹلی دورہ مختصر کرکے پاکستان روانہ ہوگئے۔ مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی پڑھائیں گے۔
تازہ ترین