• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کا اعلان دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ہوا دے گا

ہڈرزفیلڈ(پ ر)ڈونلڈ ٹرمپ کا یروشلم میں سفارت خانہ قائم کرنے کا اعلان دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ہوا دے گا۔ اس غیر دانشمندانہ اور احمقانہ اعلان کو جتنا جلد واپس لیا جائے گا اتنا ہی امریکہ کے مفاد میں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے برطانیہ اور سواد اعظم اہلسنت والجماعت کے مرکزی قائدین، مولانا سید اسد میاں شیرازی، مولانا محمد اکرم اوکاڑوی، مولانا قاری عبدالرشید، مولانا سید جمال بادشاہ گیلانی، مولانا قاری شاہ حسین الحسینی، مولانا احسان الحق میر، مفتی محمد تقی، مولانا محمد شفیق، مولانا محمد احسن، مولانا یونس خان اور مولانا محمد حامد خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کے قبضے میں دینے کا فیصلہ خود امریکی پالیسی کے بھی منافی ہے۔ یروشلم کا فیصلہ مذاکرات کے ذریعہ ہونا چاہئے۔ امریکی صدر کے انتہاپسندی اور دہشت گردی کو فروغ دینے والے اعلانات پر اسلامی دنیا کی نرمی بھی فی الحقیقت جلتی پر تیل کا کام دے رہی ہے۔
تازہ ترین