• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی توجہ E.O.B.I (ضعیف العمری) پنشن حاصل کرنے والے افراد کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں جو کہ روز افزوں بڑھنے والی مہنگائی، علاج معالجے کی سہولتوں کی عدم فراہمی اور دیگر سماجی مسائل کی وجہ سے زندہ درگور ہیں۔ E.O.B.I کا ادارہ اُن ہی محنت کش مزدور اور ملازمین کی عزت نفس کو قائم رکھنے اور سماجی تحفظ کے لئے 1976ء میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ ادارہ یو۔ این۔ او کے ادارہ محنت سے تسلیم شدہ ہے اور 60 سال کی عمر میں ملازمت سے فارغ ہو جانے والے غیر سرکاری مزدور و ملازمین کے سماجی تحفظ کے حوالے سے ایک معقول رقم بطور پنشن ادائیگی کرتا ہے۔لیکن بعد میں آنے والے حکمرانوں کی عدم توجہی اور بے حسی کے باعث اِس اچھے بھلے سماجی خدمت کے ادارے کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا گیا ہے۔ گزشتہ دورِ حکومت میں مالی بدعنوانیوں اور کرپشن کے حوالے سے جو اسکینڈل منظر عام پر آئے ہیں اُس نے اِس ادارے کی ساکھ کو مجروع کیا ہےجس کی وجہ سے ضعیف العمر اشخاص سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔ وزارت خزانہ کو اس صورت حال کا فوری نوٹس لے اور پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ غریب ملازمین کے روزمرہ کے معاشی معاملات میں کمی آسکے نیز اِس ادارے کی سماجی خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسعت اور فروغ دینے پر فوری توجہ دینی چاہئے۔
(فرقان احمد۔کراچی)

تازہ ترین