• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن عزیز اس وقت بے شمار مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ سیاسی عدم استحکام، اندرونی و بیرونی، ادارتی، دہشتگردی اور معاشی بحران جیسے گھمبیر حالات سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے۔ پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے میں انڈیا اور افغانستان کا گٹھ جوڑ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں ملوث ہونے کا واضح ثبوت کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر انڈیا کی اشتعال انگیزی اور ہلاکتیں ہیں۔ ان حالات میں ہمیں اپنے چھوٹے چھوٹے اندرونی اختلافات کو بھلا کر موثر اور مصمم ارادے سے بیرونی چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا چاہئے۔ ہماری فوج دہشت گردی اور دوسرے خطرات سے ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے لاتعداد قربانیاں دے چکی ہے۔ لہٰذا موجودہ مسائل کا بخوبی مقابلہ کرنے کیلئے قومی سطح پر اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے۔
(اسماءفضل)
asma.fazal@gmail.com

تازہ ترین