• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں کرپشن کا عالمی دن منایا گیا، کرپشن، علاقائی یا قومی نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ یہ جسم فروشی سے بھی بدترین ہے کیونکہ جسم فروشی میں تو ایک انسان کی اخلاقیات تباہ ہوتی ہیں جبکہ کرپشن پوری قوم کا اخلاق تباہ کر دیتی ہے۔ بلاشبہ وطن عزیز میں تمام مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن ہی ہے اس کی وجہ سے ہی ہمارا طرز حکمرانی، سیاست، تعلیم، معیشت، پوری قوم کی سماجی و اخلاقی حالت اور میرٹ کا نظام تباہ ہو چکا ہے گویا ریاست کا عام آدمی بنیادی حقوق سے محروم ہو چکا ہے۔ نوجوان اور غریب طبقہ مایوسی اور انتشار کا شکار ہو کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ تقاضا یہ ہے کہ احتساب کو فری اینڈ فیئر، بلاامتیاز و تفریق اور مستقل بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے کیونکہ کرپشن، وائٹ کالر جرائم اور سرکاری اختیارات و مراعات کے ناجائز استعمال کا مکمل خاتمہ ہی عوام کا معیار زندگی بہتر بنا سکتا ہے۔
(ذوہیب شاہد)
zohaib.shahid@gmail.com

تازہ ترین