• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتک روشن کا طالب علم ڈھونڈنے کیلئے 15 ہزارنوجوانوں کا آڈیشن

ممبئی (ایجنسیاں)گزشتہ ماہ ہولی وڈ کی آنے والی فلم ’ملان‘ کی ہیروئن تلاش کرنے کے لیے جہاں دنیا کے پانچ براعظموں کی ایک ہزار لڑکیوں کا آڈیشن کیا گیا تھا، وہیں اب بولی وڈ کی آنے والی فلم’ ’سپر 30‘ ‘میں طالب علموں کا کردار نبھانے کے لیے ٹیم نے کم سے کم 15 ہزار نوجوانوں کے آڈیشن کیے ہیں۔خیال رہے کہ ’سپر 30‘ کی کہانی ریاضی میں مہارت رکھنے والے ہندوستانی استاد آنند کمار کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے 30 قابل لیکن غریب طلبہ کو انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جیسے بہترین ادارے کے داخلی امتحان کے لیے تیار کیا اور کامیاب ہوئے، وہ اس وقت اپنا تعلیمی پروگرام ’سْپر 30‘ چلا رہے ہیں۔فلم’’سپر 30‘‘ میں ریاضی کے ماہر آنند کمار کا کردار اداکار ریتک روشن کرتے نظر آئیں گے۔اگرچہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے، تاہم فلم کی ٹیم کو فلم میں ریتک روشن کے طلبہ کا کردار نبھانے والے کم سے کم 30 طلبہ کی تلاش تھی۔فلم کی ٹیم نے 30 ہونہار طلبہ کو تلاش کرنے کے لیے بھارت بھر کے 15 ہزار نوجوانوں کے آڈیشنز اور انٹریوز کرڈالے۔ان 15 ہزار نوجوانوں میں درجنوں لڑکیاں بھی شامل تھیں۔اب فلم کی ٹیم 78 نوجوانوں کے لیے تربیتی کیمپ شروع کرے گی، جس کے بعد طلبہ کو مزید شارٹ لسٹ کرکے صرف 30 طلبہ کو فلم کے لیے منتخب کیا جائے گا۔فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ 15 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو شارٹ لسٹ کرنا چاہتی ہے۔خیال رہے کہ ہدایت کار وکاس بہل کی اس فلم کو 23 نومبر 2018 کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین