• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محکمہ صحت کے تعاون سے غذائی قلت کے موضوعات پر دو فلمیں بنانے کا فیصلہ

کراچی(مطلوب حسین / اسٹاف رپورٹر) ملک میں صحت کے مسائل پر مبنی فلمیں بنانے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے،ذی کے فلمز حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے تعاون سے غذائی قلت کے موضوعات پر دو فلمیں بنائیں گی جو ٹی وی اور سینما اسکرین پر نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی،اس سے قبل جیو کے بینر تلے پولیوجیسے مہلک مرض سے متعلق آگاہی کے لئے فلم ’ساون ‘سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے، جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہے،صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں غذائی قلت سے مسئلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس سلسلے میں پہلے مرتبہ بڑی اسکرین کے ذریعہ لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔ذی کے فلمز کے کریٹیو ڈائریکٹر ندیم اسد نے نمائندہ جنگ سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس غذائی قلت اور اس سے منسلک کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے دو فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ ان فلموں کو اردو کے علاوہ سندھ کی مختلف زبانوں میں ڈب کیا جائے گا۔
تازہ ترین