• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس میں کوئی شک نہیں کہ سوشل میڈیا ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے کیونکہ یہ جدید دور کی ضرورت ہے۔ لیکن اب یہ شہریوں کو لوٹنے کا ذریعہ بھی بن چکا ہے۔ آج کل نوسرباز خوبصورت پرندوں اور جانوروں کی فروخت کی آڑ میں نہ صرف عام شہریوں بلکہ اعلیٰ عہدوں پر فائز افسروں کے ہزاروں روپے بھی لے اڑتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز اور ویب سائٹس پر جانوروں کی خرید و فروخت کا کاروبار عروج پر ہے۔ جعلساز ایڈوانس رقم منگوا کر پرندے پارسل کرنے کا کہتے ہیں لیکن بعد میں ویب سائٹ پر دیا گیا نمبر بند کردیتے ہیں لہٰذا ارباب اختیار فوری ایکشن لیں اور ایسے نوسر بازوں کو گرفت میں لیں۔
(ثمر طارق افضل)
samar.afzal02@gmail.com

تازہ ترین