• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دولت کے پجاریوں نے اب کھیل کے میدانوں کا رخ کر لیا ہے۔ حالیہ دنوں میں بکیز کی جانب سے اسٹار کھلاڑیوں کو بھاری رقوم کی پیشکش سے ثابت ہو رہا ہے کہ مادہ پرست اب کھیل کےمیدان ویران دیکھنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انڈر 17اور 19لیول پر فکسر کا وار ہونے کے خدشات زیادہ ہیں، کم عمر کھلاڑی پُرکشش پیشکش پر جلد بکیز کے دام میں گرفتار ہو سکتے ہیں۔ کسی انٹرنیشنل ٹیم کے تیسرے کپتان کو پیشکش کی اطلاعات یقیناً کرکٹ کی دنیا میں کرتا دھرتا لوگوں کیلئے چونکا دینے والی بات ہے اور ان کرکٹر کا اپنے اپنے بورڈز کو آگاہ کرنا بھی خوش آئند بات ہے۔ لہٰذا چھوٹے ایونٹ پر کڑی نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
(صبغت اللہ )
sibghatullah@gmail.com

تازہ ترین