• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1.40سے1.50روپے بڑھ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1.40سے1.50روپے بڑھ گئی اور جمعہ کی نسبت پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 108.40سے108.50ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 107روپے پر بند ہوئی تھی ،مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک موقع پر ڈالر 110روپے پر بھی فروخت ہوا تاہم مارکیٹ کا اختتام 108.50روپے پر ہوا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت ایک روپے کے اضافے سے 108.50سے108.80روپے ہو گئی ڈالر کی قدر میں اضافے سے ایک جانب پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھے گا ۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے نے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی جس سے پیٹرول، ڈیزل، بجلی، کھانے کا تیل، دالیں سب مہنگی ہوجانے کا خدشہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک پڑھنے والے طلبہ کے اخراجات اور علاج و معالجے کی ادائیگیاں بھی مہنگی ہو جائیں گی۔
تازہ ترین