• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدکنندگان کو ایک لاکھ ڈالر تک کی شپمنٹس کی دستاویزات خریداروںکوبھجوانے کی اجازت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی سطح پر بدلتے ہوئے تجارتی طریقوں اور برآمدکنندگان کو سہولت دینے کی غرض سے اسٹیٹ بینک نے اپنے زرمبادلہ کے ضوابط میں نرمی کی ہے جس کے تحت برآمدکنندگان کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ایک لاکھ ڈالر یا مساوی مالیت کی شپمنٹس کی دستاویزات اپنے بیرون ملک مقیم خریداروں کو براہ راست بھجوا سکتے ہیں،مجاز ڈیلروں(بینکوں)کو یہ ہدایات اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے ایف ای سرکلر نمبر 11میں دی گئی ہیں، توقع ہے کہ اس پیش رفت سے مقامی برآمدکنندگان کو کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی، برآمدی دستاویزات کی مثر پروسیسنگ اور بین الاقوامی منڈی میں پاکستانی برآمدات کی مسابقت میں بہتری لانے سمیت بے شمار فوائد حاصل ہوں گے۔اس سے قبل سامان لے جانے والے ذرائع (بحری و فضائی کمپنیاں، ریلوے وغیرہ) ٹرانسپورٹ، دستاویزات (بلز آف لیڈنگ، ایئروے بل، ریلوے کی رسیدیں وغیرہ) پاکستان سے ہونے والی برآمدات کے لیے صرف مجاز ڈیلر کے آرڈر پر حاصل کر سکتے تھے اور یہی دستاویزات ایک مجاز ڈیلر کے ذریعے ہی بیرون ملک خریدار کو بھیجے جاتے تھے۔
تازہ ترین