• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے بارانی علاقوں میں گندم کی پیداوار میں دوگنا اضافہ متوقع

اسلام آباد (حنیف خالد) ملک کے طول و ارض میں پیر کو ہونے والی باران رحمت کے نزول سے بارانی علاقوں میں گندم کی فصل ناصرف تلف ہونے سے بچ گئی ہے بلکہ اسکی پیداوار 25ملین ٹن کے پندرہ فیصد کی بجائے بیس فیصد تک زیادہ ہونے کے روشن امکانات ہو گئے ہیں۔ پچھلے سال ملک میں گندم کی پیداوار 25.5ملین ٹن تھی جبکہ آئندہ سال 26ملین ٹن گندم پیدا ہونے کا تخمینہ ہے۔ گندم پاکستان کی پرکشش اشیائے خوردنی کی فصل ہے۔ حکومت پاکستان نے نئی فصل کی گندم کی خریداری 13سو روپے فی من مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت 190سے 200ڈالر فی ٹن ہے جبکہ حکومت پاکستان آئندہ اپریل مئی میں کسانوں سے گندم کی خریداری عالمی قیمت سے پچاس فیصد زیادہ سوا 3سو ڈالر فی ٹن تک کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کسان دوست ہونے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے کسانوں سے عالمی قیمت کے مقابلے میں پچاس فیصد زیادہ قیمت دے کر کسانوں کو گندم کا دانہ دانہ خریدنے کا یقین دلایا ہے۔
تازہ ترین