• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنے کاریٹ 130 روپے فی من مقرر کرنا معاشی قتل کے مترادف ہے،زمیندار

ڈگری ( نامہ نگار) ضلع میرپور خاص کی 4 شوگر ملوں میں سے 3شوگرملوں میرپور خاص، العباس شوگرمل، اور تھرپارکر شوگرمل نے گنے کی کرشنگ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ڈگری شوگرمل نے کرشنگ شروع نہیں کی۔ مقامی زمینداروں حاجی حسین بخش رستمانی،رئیس امام بخش رند، ہیرا لال، رئیس بلاول لغاری اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگرملز کی جانب سے وقت پر کرشنگ نہ کر نے کی وجہ سے ایک طرف تو گنے کا وزن کم ہو گیا تو دوسری طرف گندم کی وقت پر کاشت نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ برس گندم کے بحران کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے. انہوں نے کہا کہ گنے کا ریٹ 130 روپے فی من مقرر کرنا زمینداروں اور ہاریوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔
تازہ ترین