• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرس ایوانز اور مارک رفلو حقیقی زندگی میں بھی کیٹون جونز کے سپر ہیرو

لاس اینجلس( نیوز ڈیسک) کرس ایوانز اور مارک رفلو حقیقی زندگی میں بھی کیٹون جونز کیلئے سپر ہیرو بن گئے، ٹینینسی کا لڑکا جس کی اسکول میں اس کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کے بارے میں جذباتی ویڈیو دو دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ کرس ایوانز نے کیٹون اور اس کی والدہ کو اپنی فلم ایونجر،انفینیٹی وار کے آئندہ سال مئی میں ہونے والے پریمیئر میں شرکت کی دعوت دے دی۔ کیٹون کی والدہ نے جب اپنے بیٹے کو اسکول لینے پہنچی تو اپنی کار میں اس کی ویڈیو بنائی کیونکہ وہ لنچ پر جانے کے لئے بہت خوفزدہ تھا۔ اس نے شکایت کی کس طرح اسکول میں اس کے ساتھ بدتمیزی کی گئی،اس کا مذاق اڑایا گیا،اس پر دودھ پھینکا گیا اور اس کے کپڑے خراب کردئیے۔ بچے آنسوؤں سے تر چہرے کے ساتھ ویڈیو میں کہا کہ صرف شوق کیلئے، وہ بدتمیزی کیوںکرتے ہیں؟ان کا نکتہ نظر کیا ہے؟ وہ معصوم لوگوں کا مذاق اڑا کر انہیں حقیر گردان کر کیوں مزے لیتے ہیں؟یہ ٹھیک نہیں۔ ایسے لوگ جو آپ سے مختلف ہوتے ہیں انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کی ضرورت نہیں۔اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہوتا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے متعدد اداکاروں اور کھلاڑیوں نے کیٹون کی حمایت کی ہے اور اس حوالے سے اپنے جذبات بھی بیان کئے۔ مارک رفلو نے ٹوئیٹ کیا کہ میرے چھوٹے دوست، جب میں چھوٹا تھا اس وقت میرے ساتھ ایسا ہوا تھا، تم نے صحیح کہا، یہ ٹھیک ہوجائے گا،تم میرے سپر ہیرو ہو۔ کرس ایوانز نے کہا کہ تم اس پر اپنا وقت ضائع نہ کرو،یہ اداس لوگ ہوتے ہیں جو سمجھتے ہیں دوسروں کا مذاق اڑانے سے یہ اچھا محسوس کریں گے ، یہ جلتے ہیں کیونکہ تم بہت ذہین اور ہینڈسم ہو۔تمھارا دوست۔
تازہ ترین