• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ نے فلم ”جب ہیری میٹ سجل“ کی ناکامی پر ڈسٹری بیوٹرز کو رقم واپس کر دی

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم ”جب ہیری میٹ سجل“ کی ناکامی پر ڈسٹری بیوٹرز کو رقم واپس کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کی فلم ”جب ہیری میٹ سجل“ کو باکس آفس پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور فلم صرف 64.33 کروڑ ہی کما سکی جس پر ڈسٹری بیوٹرز نے شاہ رخ خان سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر شاہ رخ خان نے این ایچ سٹوڈیوز کے نقصان کا 15 فیصد جبکہ دیگر ڈسٹری بیوٹرز کو 30 فیصد واپس کر دیا ہے۔ فلم میں اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا۔
تازہ ترین