• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منٹو نے اپنی زندگی میں سچ لکھا ،نواز الدین صدیقی

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ سچ بولنا کبھی آسان نہیں ہوتا تاہم ہمیشہ کامیابی سچ کوملتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم ”منٹو “ کے کردار نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ، منٹو نے اپنی زندگی میں سچ لکھا ،جو دیکھا وہی لکھا اور منٹو کی یہ بات میرے دماغ پر اتنی چھا گئی کہ میں بھی اس دوران اتنا سچ بولنے لگا کہ میرے خلاف بہت زیادہ اختلافات شروع ہو گئے، اداکار نے کہا کہ بعدا ازاں مجھے احساس ہوا کہ ایماندار ہونا بہت مہنگا پڑ رہا ہے اور غلط تاثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانہ روی میں رہ کر سچ بولنا چاہیے اور آخر میں ہمیشہ سچ کی کامیابی ہوتی ہے۔
تازہ ترین