• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ کے بلوں کی ادائیگی میں مدد کیلئے اداکاری کا شعبہ اپنایا، انجلینا جولی

لاس اینجلس ( میوز ڈیسک) ہولی وڈ سپر اسٹار انجیلینا جولی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کے بلوں کی ادائیگی میں مدد کیلئے اداکاری کا شعبہ اپنایا تھا۔ہولی وڈ رپورٹر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں 42 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اداکاری کے شعبہ میں آگئیں اور اپنے کیریئر میں کامیابی کا مزہ چکھنے کے باوجود وہ کیمرہ کے سامنے کبھی بھی آرام محسوس نہیں ہوا۔انجیلینا جولی نے کہا کہ ایک اداکارہ بننے کیلئے جو کچھ ہوتا مجھ میں اس سے بہت کچھ میری فطرت میں نہیں ہے، مجھ خوشی ہے کہ میں اداکارہ بن سکتی تھی، میں بہت خوش قسمت ہوں لیکن مجھے ادراک ہے کہ یہ میری والدہ کیلئے کتنی اہمیت رکھتا تھا جب ان کا انتقال ہوا کیونکہ جتنی جلدی وہ مجھے چھوڑ کر چلی گئیں اس بارے میں مجھے بہت مختلف انداز سے محسوس ہوا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں جب میں نے اداکاری شروع کی،یہ اسے ختم کرنے کا ایک اچھا ذریعہ تھا،یہ میرے لئے ایک ملازمت تھی اور میں اپنی والدہ کے بلوں کی ادائیگی کیلئے ان کی مدد کرنا چاہتی تھی۔ یہ ایک تخلیقی کام تھا،جس میں آپ مختلف زمانے ،تاریخ ، لوگوں کو،اپنی ذات کے مختلف پہوؤں کو جان سکتے ہیں ،اور مختلف ہنر سیکھ سیکھتے ہیں، اس لئے ایک شخصیت کے طور افزائش اور سیکھنے کیلئے بہت شاندار کام ہے،لیکن آپ ان لوگوں میں سے بھی نہیں ہوتے ہیں۔ دی میلیفیشیئنٹ کی اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ہولی وڈ میں ان پر ایسا وقت بھی آیا جب انہیں شہرت کے دباؤ سے مقابلہ کرنا پڑا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو وہ زندگی میں سامنے آنے والی آزمائشوں کیلئے ناتجربہ کار تھیں۔ انجیلینا نے کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور آپ نہیں جانتے کہ آپ کیا ہو، آپ کے چہرے کے سامنے مائکروفون آجاتا ہے،اور آپ محض 17،18سال کے ہیں اور لوگ آپ سے آپ کی رائے پوچھ رہے ہیں جو کہ ابھی تک ہے ہی نہیں۔ اداکارہ نے 90کی دہائی کے اواخر کویاد کیا،جب انہوں نے فلموں کو چھوڑ کر نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔
تازہ ترین