• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکشن ایکشن فلم’ریڈی پلیئر وَن‘کانیاٹریلرریلیز

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کی مشہور و معروف ہدایتکار و پروڈیوسرکی اسٹیون اسپیلبرگ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم’ریڈی پلیئر وَن‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔امریکی رائٹر ارنیسٹ کلن کی اس فلم کو اسپیلبرگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ ڈونلڈ ڈی لائن، ڈین فارا سمیت اسپیلبرگ نے پروڈیو کشن کے فرائض بھی نبھائے ہیں۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور منا ظر کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جو ملٹی پلیئر ویڈیو گیمنگ کھیلنے کا شوق میں جنون کی حد تک مبتلا ہوتا ہے اور ایسٹر ایگ کی تلاش میں مشکل ترین مراحل میں پھنس جاتا ہے جنہیں جیت کر آگے بڑھنا اس کے نہایت کٹھن ثابت ہوتا ہے ۔گیمنگ کی اس تخیلاتی دنیا میں جہاں ایک طرف یہ نوجوان حیرت انگیز تجربات کا سامنا کرتا ہے وہیں دیگر ماہر پلیئرز کی ٹیم کے ساتھ ملکر یہ نوجوان پلیئر دیوہیکل بلاؤں اور روبوٹس سے بھی جیت کی جنگ لڑتا دکھائی دیتاہے ۔فینٹسی سے بھرپور اس سائنس فکشن فلم میں اداکار ٹائے شیریڈن، اولیویا کوک، بین میلڈلشن، ٹی جے ملر اورسائمن پیگ اہم کرداروں میں اپنی اداکری کے جوہر دکھارہے ہیں۔ ڈی لائن پکچرز اور ایمبلین انٹر ٹینمنٹ کی تیارکردہ یہ فلم وانر بروس پکچرکے بینر تلے آئندہ سال 30مارچ کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین