• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ہے پاکستان میں ایک مرتبہ پھر فلم کا دور شروع ہوگیا،نیلم منیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نامور ماڈل وٹی وی اداکارہ نیلم منیر اپنی پہلی فلم "چھپن چھپائی "کے لئے بے حدپرجوش ہیں ،نمائندہ جنگ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر فلم کا دور شروع ہوگیا ہے،اس سال کئی اچھی فلمیں بن چکی ہیں اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں شائقین کی جانب سے پاکستانی فلموں کی پذیرائی ہورہی ہے۔ وہ اپنی آنے والی فلم کے لئے بہت پر جوش ہیں اور تھوڑی اس لئے بھی نروس ہوں کہ ہماری فلم ایک ایسے وقت میں ریلیز ہورہی ہے جب ملک میں کئی اچھی فلمیں بننا شروع ہوگئیں ہیں اور پاکستانی فلم انڈسٹری میں مقابلہ کی فضا قائم ہوچکی ہے،شائقین کو متاثر کرنے کے لئے اب فلم کا غیر معمولی ہونا ضروری ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میرے لئے اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ یہ میرے فلمی کیریئر کا آغاز ہے۔فلم پاکستانیوں کے لئے نئے سال کا تحفہ ہوگا اور 29 دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین