• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فینٹسی تھرلر فلم ’جمانجی ؛ ویلکم ٹو جنگل‘کاٹریلر جاری

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) 1995 میں باکس آفس پر کامیابیوں کی جھنڈے گاڑنے والی بلاک بسٹر فلم جمانجی ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہے ، اسی سلسلے میں جمانجی کے سیکوئل ’جمانجی؛ویلکم ٹو جنگل‘ کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکارجیک کیسڈن کی یہ سنسنی خیز فلم جمانجی فلم کا ریمیک نہیں بلکہ بائیس سال قبل جہاں خطرناک جمانجی گیم بورڈ رکا تھا وہیں سے کہانی آگے بڑھے گی جس کے مطابق ہائی اسکول اسٹودنٹس کوایک گھر کے بیس منٹ سے قدیم ویڈیو گیم بورڈ ملتا ہے جسے کھیلنے کی کوشش انہیں خطرناک جنگل میں پہنچا دیتی ہے جہاں سے انوکھے ایڈونچر کا آغاز ہو جاتاہے ۔ ٹیڈ فیلڈ، ڈیوین جانسن اورمائیک ویبر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈیوین جانسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیون ہارٹ ، جیک بلیک، نِک جونز اورکیرن گیلن سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔کولمبیا پکچرز کی تیار کردہ یہ ایڈونچر تھرلرفلم رواں سال سونی انٹرٹینمنٹ کے تحت 22دسمبر کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے کے لئے پیش کر دی جائیگی۔واضح رہے کہ1995 میں ریلیز ہونیوالی فلم جمانجی جس نے نہ صرف باکس آفس پر کھڑکی توڑ کامیابی سمیٹی بلکہ آج بھی جمانجی کےمرکزی کردار ایلن یعنی آنجہانی رابن ولیمزپرستاروں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔
تازہ ترین