• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب ممالک کا بائیکاٹ ،چھ ماہ بعد مصر میں بھی قطر کی سرمایہ کاری منجمد

قاہرہ (این این آئی)دوحہ پر دہشت گردی کی سپورٹ کے الزام کی بنیاد پر سعودی عرب ، بحرین ، متحدہ عرب امارات اور مصر کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کو چھ ماہ گزر چکے ہیں، اس عرصے میں قطر کی معیشت کو تمام سیکٹروں میں بھاری خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مصر میں قطر کی سرمایہ کاری کو منجمد کر دیا گیا ہے۔بالخصوص پراپرٹی سیکٹر میں جہاں تقریبا تمام تر سرمایہ کاری الدیار کمپنی سے متعلق ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے گزشتہ برسوں میں نیو قاہرہ اور بحر احمر پر تقریبا 4 کروڑ مربع میٹر زمین حاصل کی۔ تاہم وہ منصوبوں کی تکمیل کے ٹائم ٹیبل پر عمل درامد نہیں کر سکی، اسکے نتیجے میں مصری حکومت نے اس اراضی کو واپس لینے کی دھمکی دے دی۔ مذکورہ قطری کمپنی نے ان دھمکیوں سے نمٹنے کیلئے کبھی تو تنازعات کے تصفیے کی کمیٹی کا سہارا لیا اور کبھی بین الاقوامی سطح پر فیصلے کی طرف جانے کی دھمکی دی۔بائیکاٹ کو چھ ماہ گزر جانے کے باوجود نہ تو مصری حکومت اس اراضی کو واپس لینے کیلئے متحرک ہوئی اور نہ الدیار کمپنی نے بین الاقوامی سطح پر فیصلہ کرانے کا سہارا لیا البتہ اب کمپنی کی سرمایہ کاری کو منجمد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تازہ ترین