• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی پارلیمنٹرین کا پانچ رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

پیرس (رضا چوہدری ،نمائندہ جنگ ) فرانسیسی پارلیمنٹرین کا پانچ رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد پاکستان کیساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے ازسرنو دوستی پر بات چیت کریگا،یہ دورہ فرانس میں پاکستان کے سابق سفیر غالب اقبال کے تین سال بطور پاکستانی سفیر کے دوران کوششوں کا نتیجہ ہے،اس دورے کے بعد فرانسیسی پارلیمانی وفدکے تاجران، طلبا اور ثقافتی وفود کی پاکستان روانگی کی راہ بھی ہموار ہو جائیگی اور دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ وفد کے تبادلوں کو ممکن ہو سکےگا، وفد قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدر فرانسوا پپونی بھی شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے فرانسیسی قومی اسمبلی کا پانچ رکنی اور ایوان بالا کا تین رکنی وفدبھی پاکستان کا الگ الگ دورہ کر ے گا۔ واضح کہ فرانسیسی کمپنیاں بڑی تعداد میں پاکستان کے 207 ملین افراد پر مشتمل مضبوط مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان میں ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں، جس کی مثال رینالٹ کی طرف سے کراچی میں 2018 میں جدید ترین کار پلانٹ لگانا شامل ہے۔ سابق سفیر پاکستان غالب اقبال کی تعیناتی کےدوران دوطرفہ تجارت 2016 میں 1.4 بلین ڈالر کی حد عبور کر چکی تھی ۔ غالب اقبال نے فرانسیسی حکومت پریہ بات باور کرائی کی کہ فرانس کی تعمیروترقی اور خوشحالی میںپاکستانی کمیونٹی کا اہم کردار ہے ۔
تازہ ترین