• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ شدید برفباری کی لپیٹ میں، لوگوں کو سفر میں دشواریوں کا سامنا، ہزاروں سکول بند

لندن( پی اے ) برطانیہ برفباری کی لپیٹ میںآگیا ہے اور برف جم جانے کی وجہ سےسفر میں شدید دشواریاںپیش آنا شروع ہوگئی ہیں ، شدید سردی کے تسلسل کی وجہ سے انگلینڈ اورویلز میں سیکڑوں سکول بند کردیئے گئے ہیں ،شدید برفباری اورتیزہوائوں کی وجہ سے کم و بیش ڈیڑھ لاکھ مکان بجلی سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں مکانوں کی بجلی منقطع ہوچکی ہے، متعدد پروازوں میں بھی تاخیر کی اطلاعات ہیں، نارتھمبر لینڈ کے علاقے چیلین گھم میں رات کے دوران درجہ حرارت منفی12درجہ سینٹی گریڈ تک گر جانے کی اطلاعات ہیں،محکمہ موسمیات نے ویلز،شمالی آئر لینڈ، سکاٹ لینڈ کے بعض علاقوں ، مڈ لینڈز اور جنوب مشرقی انگلینڈکیلئے برفباری کے حوالے سے موسم کی زرد وارننگ جاری کی ہےجو کہ منگل تک کیلئے ہے ،موسمی پیشگوئی کے مطابق کینٹ، سسیکس، سرے اور ہیمپشائر کے بالائی علاقوں میں 2انچ تک برف گرنے کاامکان ہے،بی بی سی پر موسم کی پیش گوئی کرنے والے سٹیو کلیٹن کاکہناہے کہ اگرچہ اختتام ہفتہ برفباری کی شدت کم ہونے کی توقع ہے لیکن اگلے چند دن تک ایسی ہی مشکل صورت حال برقرار رہنے اوربرفباری سے متاثرہ بعض علاقوںدرجہ حرارت منفی 10درجہ سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔آر اے سی نے پیر کو 11 ہزار بریک ڈائونز کی اطلاع دی ہے یہ تعداد اس موسم کے معمول سے 20فیصد زیادہ بتائی جاتی ہے۔اتوار کو ملک کے بعض علاقوں میں 30سینٹی میٹر تک برف گرنے کی اطلاعات ملی ہیں ڈبل اے کے صدر ایڈمنڈ کنگ کاکہناہے کہ انھوںنے اتوار کو برفباری سے متاثرہ علاقوں میں متعدد گاڑیوں کو ٹکراتے دیکھا ، انھوں نے کہاہے کہ ڈرائیوروں کو صورت حال کو دیکھ کر گاڑی چلانی چاہئے اور نہ صرف رفتار کم رکھنی چاہئے بلکہ گاڑیوں کے درمیان کافی فاصلہ بھی رکھنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ موسم سرما کیلئے تیار ہونے والے خصوصی ٹائر وں سے سڑک پر گرفت میںمدد ملتی ہے ، تاہم برفباری والے علاقے سے سفر میں 2-3گنا زیادہ وقت لگتاہے۔آر اے سی کے روڈ سیفٹی سے متعلق ترجمان پیٹ ولیمزنے بتایا کہ برفباری کی وجہ سے ڈرائیونگ بہت ہی مشکل ہوگئی ہے۔نیشنل ریل نے ہدایت جاری کی ہے کہ مسافر ریلوے سٹیشن کیلئے روانگی سے قبل اپنے ٹرین آپریٹرز سے رابطہ کریں، اطلاعات کے مطابق چلٹرن ریلویز، دی کراس کنٹری نیٹ ورک، گریٹ ویسٹرن ریلوے، ورجن ٹرینز اور ویسٹ مڈ لینڈز ریل نیٹ ورک سب ہی برفباری کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔کیلس میں یورو ٹنل کے سیکڑوں مسافروں کو سخت سردی میں انتظار کی صعوبت برداشت کرنا پڑی کیونکہ ریل رات بھر نہیں آئی، کمپنی کاکہنا ہے کہ ٹرین صرف 5گھنٹے لیٹ تھی۔جبکہ بعض لوگوں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیاکہ انھیں اس سے کہیں زیادہ دیر تک انتظار کرنا پڑا۔یوروٹنل نے دعویٰ کیاہے کہ اگرچہ موسم کی صورتحال بہت چیلنجنگ ہے لیکن سروسز اب معمول پر آگئی ہیں، بعض مقامات پر پی اینڈ او فیریز بھی خراب موسم کی وجہ سے 90منٹ تک لیٹ ہوگئیں،خراب موسم کی وجہ سے ایئرپورٹ بھی بری طرح متاثر ہوئے اور پیر کو اتوار کو پیداہونے والے مسائل کی وجہ سے پیر کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے درجنوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں،مسافروں سے کہاگیاہے کہ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل پروازوں کا شیڈول معلوم کرلیں ۔ٹریول ایکسپرٹ سائمن کالڈر کا کہناہے کہ برٹش ایئرویز کے کم وبیش50ہزار مسافر برطانیہ اور دنیا بھر کے دیگر ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین