• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمدیہ اسلامک سنٹر بریشیا میں میلادمصطفیٰؐ کی محفل کا انعقاد

بریشیا(عتیق کھٹانہ) شاہِ ولایت فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام سید رفاقت حسین شاہ کی قیادت میں محمدیہ اسلامک سنٹر بریشیا میں عظیم الشان محفلِ میلاد المصطفی ﷺ کا انعقاد ہوا ،جس کی صدارت خطیبِ اسلام صدر اہل سنت والجماعت برطانیہ پروفیسر علامہ پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی جماعتی نے کی اور خصوصی خطاب کیا ، محفل کی نقابت کے فرائض خطیب محمدیہ مسجد حافظ فارق احمد ارشدی نے انجام دیئے، تلاوت حافظ نثار اکبر نے کی جبکہ معروف ثناء خواں سید رفاقت حسین شاہ، سید مرتضیٰ شاہ، سید جعفر شاہ، حاجی الیاس، حاجی انور اور فاروق بٹ نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کے انعقاد میں بریشیا کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت چوہدری طلعت اقبال آف مہمند چک کھاریاں نے خصوصی تعاون کیا اور حاضرین کی میلاد النبی ﷺ کے لنگر شریف سے تواضع کی۔
تازہ ترین