• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں شدید برف باری7سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) برمنگھم میں شدید برف باری کے باعث برمنگھم ائر پورٹ پر ہوائی جہازوں کا شیڈول معطل، ٹرین سروس معطل، برمنگھم کے چار بڑے ہسپتالوں نے فور بائی فور گاڑیوں کے مالکان سے اپنے سٹاف کو ہسپتال سے گھر اور ہسپتال تک لانے کے لیے اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں، برمنگھم میں گرم کپڑوں، کوٹ، ٹوپی، سکارف کی مانگ میں اضافہ، بچے، بڑے، بوڑھے سب صبح سویرے گھروں سے نکل کر سنو بال پھینک کر انجوائے کرنے لگے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کرسمس سے قبل اس قدر برف باری نے کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔ گرم مشروبات، پکوڑے، سموسے، مچھلی، حلوہ کھاکر لطف اندوز ہوئے، سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے، مرکزی شاہراہ پر نمک ڈال کر انہیں ٹریفک کی روانگی کے لیے کھولا جارہا ہے۔ تاہم سائیڈ روڈز کی حالت ابتر ہے۔ لوکل ٹیکسی سروس بھی معطل ہے۔ ڈرائیور گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ برمنگھم سٹی کونسل نے متعدد سکول اور کالجز پیر کی صبح کو جو نارمل حالت میں کھلنے تھے بند کردیے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں گھروں سے نکلا جائے۔
تازہ ترین