• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیخلاف آپریشن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، الطاف شاہد

لندن( پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی یقینی طورپرپاکستان کامستقبل ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفیٰ کمال خوددارپاکستان کاخواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے محب وطن پاکستانیوں کوبیداراورمنظم کررہے ہیں۔ محب وطن پاکستانیوں کوسینے سے لگاناہوگا،ریاست ہرنازک معاملے میں طاقت استعمال کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ پی ایس پی مادروطن کی داخلی خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کرے گی۔ حکمراں جماعت میں اجتماعی استعفوں کاسیلاب بھی احتساب کاراستہ نہیں روک سکتا۔ اپنے ایک بیان میں الطاف شاہدنے مزید کہا کہ کرپشن کیخلاف آپریشن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں حائل اندھیروں کو دور کرناہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ٹائی ٹینک پر انصاف کی کاری ضرب لگانے کاوقت آپہنچا ہے۔ عام آدمی کے حقوق کی پامالی ملک میں ہونیوالی بدترین بدعنوانی کاشاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کی کسی کے ساتھ کوئی رنجش یاعدوات نہیں،احتساب کوانتقام کارنگ نہیں دیا جاسکتا، کسی چور کے شورکی کوئی حیثیت نہیں۔ اس وقت پاناما فیم حکمرانوں کے آگے کنواں جبکہ پیچھے گہری کھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز منظرعام پرآنے سے پاکستانیوں کوآگہی ہوئی اورانفرادی واجتماعی سطح پرکرپشن کیخلاف ری ایکشن منظرعام پرآیا۔ قومی وسائل پرہاتھ صاف کرنیوالے کسی چور کا دامن صاف نہیں رہ سکتا۔ حکمرانوں کے دامن پرکرپشن کے بڑے اورگہرے داغ دورسے دیکھے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین