• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی

کیلی فورنیا(نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وینٹورا کاؤنٹی میں نئی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ یہ آگ 200 مربع کلومیٹر کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے اور یہ اس امریکی ریاست کی جدید تاریخ میں آتشزدگی کا اب تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ گزشتہ پیر کو جنوبی کیلی فورنیا میں بھڑک اٹھنے والی اس آگ کی وجہ سے دو لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وینٹورا کاونٹی میں نئی آگ بھڑک اٹھی ہے اور یہ اس امریکی ریاست کی جدید تاریخ میں آتشزدگی کا اب تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ حکام کے بقول اب تک صرف دس فیصد شعلوں کو بجھایا جا سکا ہے۔جنوبی کیلی فورنیا میں بھڑک اٹھنے والی اس آگ کی وجہ سے دو لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہےجبکہ حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین