• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ ایس میں فنڈنگ کا مسئلہ، لارڈکرسلیک نےا ستعفیٰ دیدیا

لندن( پی اے ) این ایچ ایس میں فنڈنگ کےمسائل پر لندن کے ایک بڑے ہسپتال کنگز کالج ہسپتال این ایچ ایس فائونڈیشن کے چیئرمین لارڈ کرسلیک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، سول سروسز کے سابق سربراہ لارڈ کرسلیک نے الزام عاید کیاہے کہ ہیلتھ سروسز کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے حکومت کا رویہ غیر حقیقت پسندانہ ہے،انھوںنےکہا کہ حکومت اور ریگولیٹر درپیش چیلنجز پرغیر سنجیدہ ہیں، لارڈ کرسلیک نےمریضوں کی بہتر دیکھ بھال پر عملے کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کی تعریف کی ۔انھوںنے کہا کہ ہسپتال کی مالیاتی کارکردگی ناقابل قبول ہے ، ایک ترجمان نے کہا کہ این ایچ ایس کی یہ بدترین صورت حال ہے جبکہ حالات مسلسل خراب ہورہے ہیں۔لارڈ کرسلیک نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میںکنگز سے محبت کرتاہوں اور ان حالات کو میں نظر انداز نہیں کرسکتا۔انھوں نے ویسٹ منسٹر اور لندن برج کے واقعات کے بعد متاثرہ افراد کی بہترین امدا فراہم کی۔انھوں نےکہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں اور ٹرسٹ مل کر حالات کوبہتر بنانے کیلئے بہت کچھ کرسکتے ہیں ، لیکن بنیادی طورپر ہماری راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ این ایچ ایس کی فنڈنگ اورتنظیم ہے، لارڈ کرسلیک نے گزشتہ سال لیبر پارٹی کیلئے ایک جائزہ تیار کیاتھا لیکن ان کا کہناتھا کہ ان کے اس تبصرے کی پشت پر کوئی سیاسی مقاصد نہیں تھے۔لیبر پارٹی کی شیڈو وزیرصحت جوناتھن ایش ورتھ نے لارڈ کرسلیک کے استعفیٰ کو حکومت کیلئے باعث شرمندگی قرار دیا ہے۔کنگز کالج ہسپتال نے لارڈ کرسلیک کو ٹرسٹ کا متحمل مزاج وکیل اور چمپئن قرار دیا ہے اور کہاہے کہ وہ ہسپتال کے عملے اور مریضوں دونوں کیلئے دل سے محنت کرتے تھے۔ہسپتال کاکہناہے کہ انھوں نے نازک دور میں کنگز ہسپتال کی قیادت کیا اور انتہائی مشکل ادوار سے کامیابی سے عہدہ برآ ہوئے ۔
تازہ ترین