• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس اسلحے کی 3 ہزار374ارب ڈالرسے زائد کی عالمی تجارت

لندن(نیوزڈیسک ) ہتھیاروں کی عالمی تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت بے پناہ اضافہ ہوگیاہے۔غیرملکی ادارے کے مطابق برطانوی تحقیقی ادارے سپری نے اپنی تازہ رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اسلحے کی تجارت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ رواں برس عسکری ساز و سامان اور فوجی خدمات کی مد میں عالمی سطح پر 3 ہزار 374 ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر خرچ کئے گئے اور یہ تجارت گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.9 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ 5 برسوں میں اسلحے کی خرید وفروخت میں یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی وجہ سے جنوبی کوریا نے بڑے پیمانے پر اسلحہ خریدا جبکہ اسلحہ ساز امریکی اداروذں نے سب سے زیادہ 57 اعشاریہ 9 فیصد ہتھیار فروخت کئے۔
تازہ ترین