• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تمام شوگرملز چلاکر کاشتکاروں کی بے چینی ختم کی جائے،معراج الہدیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کو 200سوروپے فی من اور تمام شگرملز کو چلا کر کاشتکاروں کی بے چینی ختم کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ زراعت، گیس ،پیٹرول وکوئلہ سمیت دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باجود بہترطرز حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے سندھ کے عوام بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، سندھ کو بدحال بنانے والے حکمران وسائل کی بے دریغ لوٹ مار جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے گنے کی قیمت فی من 182روپے مقرر کرنے کے باوجود ملز مالکان 130روپے پر گنا خرید رہے ہیں۔
تازہ ترین