• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان اپنے مفادات کے لئے قوم کو تقسیم کرنے سے باز رہیں ،مفتی قصوری

کراچی ( پ ر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ بیت المقدس اسرائیل کے ناجائز قبضے میں ہے ۔ امریکی صدر یہودی لابی کو خوش کرنے کے لئے مشرق وسطیٰ میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنا چاہتے ہیں ، مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ، سیاستدان اپنے مفادات کے لئے قوم کو تقسیم کرنے سے باز رہیں ۔ بیت المقدس کو اسرائیلی دار الخلافہ تسلیم کرنے کا امریکی اقدام قیام امن کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں ’’ سیرت النبی ﷺ کانفرنسز کے بارھویں ‘‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے قاری خلیل الرحمٰن جاوید ، سید عامر نجیب ، محمد اشرف قریشی ، مولانا افضل سردار ، مولانا اسحاق نذیر ، مفتی رفیق سلفی ، قاری ابراہیم خلیل ، مولانا نعمان اصغر ، چوہدری خالد محمود ادریس ، شریف الدین میمن ، مولانا عبد الرئوف قدوسی اور دیگر علمانے بھی خطاب کیا ۔ مفتی یوسف قصوری نے اپنے خطاب میں مزیدکہا کہ ،امریکی اقدام افرا تفری اور خانہ جنگی کا سبب بن سکتا ہے ۔
تازہ ترین