• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومن آباد دہرے قتل کیس کےملزمان کا عدالت میں اعتراف جرم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جرگے کے حکم پر نوبیاہتا جوڑے کے قتل کے مقدمے میں دو ملزمان ضیاء الحق اور غلام رسول نے اعتراف جرم کرلیا.جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع غربی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو مبینہ طور پر مقامی جرگے کے حکم پر قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،جرگے کے گرفتار ارکان نے عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو اپنا اعترافی بیان قلم بند کروایا۔واضح رہے کہ کراچی میں مومن آباد کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والے عبدالہادی اور اس کی اہلیہ حسینی بی بی کو 22 نومبر کو جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔
تازہ ترین