• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ویو پر ون ویلنگ کرنے والے 40 ملزمان کی ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے سی ویو پر ون ویلنگ کرنے والے چالیس ملزمان کی فی کس پا نچ ہزارکے عوض ضمانت منظور کرلی، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ون ویلنگ کرنے والے چالیس ملزمان کو پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ سی ویو کی حدود میں دفعہ 144 نافذ ہے، عدالت نے تمام ملزمان کو 5/5 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کے بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین