• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہاب الدین مارکیٹ میں پھر ڈکیتی، ملزمان 20 دکانوں کے تالے توڑ کر سامان اور نقدی لے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہاب الدین مارکیٹ میں تا لا توڑ گروپ کی کارروائی ،ملزمان اتوار اور پیر کی درمیانی شب 20 سے زائد دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے اور سامان لے کر فرار ہوگئے ، پولیس نے مارکیٹ کے دو چوکیداروں کو حراست میں لے لیا ہے، تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح مارکیٹ کے تاجر اپنی دکانیں کھولنے کیلئے پہنچے تو دکانوں کے تالے کٹے دیکھ کر تاجروں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور تاجروں کو منتشر کرکے روڈ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا ، مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ مارکیٹ میں یہ پانچویں واردات ہے ، اور ملزمان با آسانی رات کے وقت دکانوں کے تالے کاٹ کر لوٹ مار کے بعد فرار ہوجاتے ہیں، اگر پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار نہیں کیا تو سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا، پولیس کے مطابق مارکیٹ میں دو چوکیدار موجود تھے، اس کے باوجود ملزمان واردات کر نے کے بعدفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
تازہ ترین