• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول ہائوس کے قریب گنے کے کاشتکاروں کا احتجاج، لاٹھی چارج سے متعدد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بوٹ بیسن کے علاقے میں گنے کے کاشتکاروں نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ،کیا ،جس کے باعث بوٹ بیسن اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا ،پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج ، واٹر کینن ، اورشیلنگ کی جس کی وجہ سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئےجبکہ پولیس نے کئی مظاہرین حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں گنے کے کاشتکار احتجاج کر تے ہوئے بوٹ بیسن پر جمع ہوئے اور نعرے لگائے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، مظاہرین نے بلاول ہاؤس کی طرف جانے کی کوشش کی تو پولیس نے روڈ کو بلاک کردیاتاہم مظاہرین احتجاجی مارچ کرتے ہو ئے بلاول ہائوس کی جانب بڑھنے لگے تو پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے،لاٹھی چارج ،آنسو گیس اور واٹر کینن کی زد میں آکر متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ کئی زخمی سمیت 60مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا،جبکہ کئی مظاہرین نے اطراف کی گلیوں میں جا کر جان بچائی ،پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال سے بوٹ بیسن کے اطراف گھروں میں محصور رہائش پذیر افراد اور بچوںکی حالت غیر ہوگئی،پولیس کا کہنا ہے کہ 60مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہےجبکہ پولیس کی مذید نفری بھی طلب کر لی گئی ہےتاہم مطاہرین کو منتشر کرنے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیئے کھلول دیا گیا ہے تاہم تاحال پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
تازہ ترین