• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی دارالحکومت بنانے کا اعلان قابل مذمت ،ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مقبوضہ بیت المقدس کوصیہونی دارالحکومت ماننے کے امریکی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت، خود سری اورتمام بین الاقوامی اقدار کی نفی قرار دیدیا اور مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کراس مسئلہ پرعوامی امنگوں کے مطابق قومی پالیسی کا اعلان کیا جائے ،او آئی سی کا اجلاس بلانا خوش آئندعرب لیگ سمیت دیگر متعلقہ اسلامک فورمز بھی حرکت میں آئیں امریکی اعلان کھلی زیادتی کے ساتھ مسلم امہ باالخصوص عرب عوام کی امنگوں کی نفی ہے معاملے پر امہ اتفاق رائے سے حتمی فیصلہ کرے ۔سب سے زیادہ حقوق کا ڈھنڈوراپیٹنے والا ملک مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کو مزید غصب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے سے صرف ایک حق غصب نہیں ہوا بلکہ یہ بین الاقوامی اقدار، انسانی اقدار، کلچر، عقیدے اور تشخص کی نفی ہے۔
تازہ ترین